: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی(جے این یو)تنازع کے سلسلے میں برسراقتدارپارٹی اور اپوزیشن میں رسہ کشی کے درمیان صدر پرنب مکھرجی نے تمام سیاسی جماعتوں کو آج نصیحت کی کہ وہ پارلیمنٹ کو ٹھپ کرنے کی بجائے ملک کے سامنے درپیش موجود ہ مسائل
پر بحث کریں۔ مسٹر مکھرجی نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ عوام کی توقعات و خواہشات کی عکاسی کرتی ہے۔ جمہوری نظام میں بحث اورآپسی تبادلہ خیال ضروری ہے نہ کہ رکاوٹ پیدا کرنا۔